بالوں کو یوکرینی پرچم سے مشابہ رنگنے پر روسی شہری کو جرمانہ

May 09, 2024

ماسکو (نیوز ڈیسک) روسی پولیس نے یوکرینی پرچم سے مشابہ رنگ سے بالوں کو رنگنے والے شہری پر جرمانہ عائد کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ماسکو سے تعلق رکھنے والے اسٹینسلاو نیٹیسوف نامی شہری پر 50روبل کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسٹینسلاو نے اپنے بالوں کو پیلے، نیلے اور سبز رنگ میں رنگا ہوا تھا۔ یوکرین کے جھنڈے میں یہ رنگ شامل ہیں۔ روسی سیکورٹی اداروں کے نزدیک یوکرین کی علامت اختیار کرنا جرم ہے۔