حافظ اعجاز احمد کے والد کا انتقال، کمیونٹی رہنماؤں کی تعزیت

May 09, 2024

لوٹن( نمائندہ جنگ) لوٹن سنٹرل مسجد کے امام حافظ اعجاز احمد کے والد حاجی تصدق بیگ بروز منگل کوٹلی میں انتقال کرگئے۔مرحوم کونماز جنازہ گلہار شریف میں ادا کرکے رولی کے آبائی قبرستان میں بے شمار سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ لوٹن میں علامہ حافظ اعجاز احمد کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی گئی جس میں کمیونٹی کی کثیر تعداد میں عمائدین نے شرکت کی اظہار تعزیت کرنے والوں میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، لارڈ قربان حسین، سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل اور کنزرویٹو پارٹی کونسل اپوزیشن لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان، قاضی ضیالمصطفیٰ، اظہر اقبال بڑالوی، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، چوہدری محمد صغیر، حاجی چوہدری محمد قربان، حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، ملک پنوں خان، حافظ محمد فاضل، حافظ محمد اسلم، حافظ محمد فیض عالم، حاجی چوہدری محمد رحمت تھوتھالوی، چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی، جمیل احمد، چوہدری خلیل احمد، چوہدری سرفراز تھوتھالوی، چوہدری گلفراز تھوتھالوی، ابدال حبیب، راجہ بشارت، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ، چوہدری فریاد سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عمائدین نے تعزیت کی ہے ۔ خیال رہے کہ علامہ حافظ اعجاز احمد والد محترم کی بیماری کی اطلاع ملنے پر پہلے ہی پاکستان چلے گئے تھے۔علاوہ ازیں کمیونٹی نے علامہ حافظ اعجازاحمد کے بھائیوں انصر بیگ، انور بیگ اینڈ فیاض بیگ سمیت جملہ خاندانوں سے بھی تعزیت کی ہے۔