برطانیہ کی وزارت دفاع پر بڑا سائبر حملہ

May 09, 2024

لندن ( نیوز ڈیسک) برطانیہ کی وزارت دفاع پربڑا سائبر حملہ کیا گیا ،جس میں اہلکاروں کے ڈیٹا کو نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پارلیمان میں اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا حکومت کی جانب سے ہیکنگ میں ملوث افراد اور ملک کا نام نہیں بتایا جائے گا۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ کی وزارت دفاع کو چین نے ہیک کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین پر برطانوی وزارت دفاع کو 2سے 3بار ہیک کرنے کی کوششوں کا الزام ہے۔ اس سے قبل جرمنی اور آسٹریلیا نے روس پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔