انڈونیشیا میں تودے گرنے سے 25 افراد ہلاک

May 09, 2024

جکارتا ( نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیریسولاویسی میں تودے گرنے سے25افراد ہلاک ہو گئے۔حکومتی ترجمان عبدالمہری نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ لووو علاقے میں ہوئی،جس میں 25افراد ہلاک ہوئے۔ جزیرے کے ایک اور حصے میں دوسرا واقعہ پیش آیا،جس میں ایک شہری ہلاک اور 2افراد زخمی ہوگئے۔ اس دوران 100سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا اور 42منہدم ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیںکارروائیاں کررہی ہیں۔