پی سی بی کی کوششیں کامیاب، عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ جاری

May 10, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے آخر کار پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ سے پہلے فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا۔ وہ جمعے کو پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے ، دوسرے میچ میں بھی شرکت کے امکانات کم ہیں۔ بورڈ ان کی فوری ڈبلن روانگی کے انتظامات کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویزے کے اجراء میں تاخیر کے معاملے اعلیٰ حکام نے کرکٹ آئرلینڈ سے بات کی تھی۔ چیئرمین محسن نقوی نے خود ایکشن لیا تھا۔