کوچز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی پچ کیوریٹر لانے کا فیصلہ

May 10, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں پچوں کی تیاری پر ہر دور میں سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ ماضی میں کئی بار غیر ملکی کیو ریٹرز پچوں کی تیاری کے لئے پاکستان آچکے ہیں۔ غیرملکی کوچز کے بعد پِچ ایکسپرٹ بھی غیرملکی ہوگا۔بورڈ نے چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے اشتہاردیا تھا ۔ چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے انٹرنیشنل پِچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ معاہدہ جلد طے پاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل کیوریٹر پِچز کے بہتر معیار کو یقینی بنائے گا، اسکی ذمہ داری مقامی کیوریٹرز کو تیار کرنا بھی ہوگی۔