غیر ملکی والی بال ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں

May 10, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینگرو سنٹرل ایشین والی بال لیگ میں شرکت کے لئے ایران، ترکمانستان، سری لنکا، افغانستان اور کرغزستان کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں۔ افتتاحی میچ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان 11 مئی کو ہوگا۔ بھارت نے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔