ون ڈے کپ: سوئی ناردرن فائنل میں

May 10, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن نے اسٹیٹ بینک کو شکست دے کر پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جمعرات کوقذافی اسٹیڈیم میں ایس بی پی نے 278 رنز بنائے ۔ زین عباس 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فاتح ٹیم نے 2 وکٹ پر ہدف پورا کر لیا ۔ عبداللہ شفیق نے 101 ،کامران غلام 110 اور عمیر بن یوسف نے 40 رنز بنا ئے۔