روس نے چینی کی برآمدات پر پابندی عائد کردی

May 10, 2024

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس نے چینی کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ چینی کی برآمدات کے حوالے سے منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کیلیے قدم اٹھایا گیا ہے۔ چینی کی برآمدات پر 31اگست تک پابندی عائد کر دی گئی ہے،تاہم قزاقستان، بیلاروس، کرغزستان اور آرمینیا کو چھوٹ دی گئی ہے۔