قازقستان میں سابق وزیر کا بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف

May 10, 2024

آستانہ ( نیوزڈیسک) وسط ایشیائی ملک قزاقستان کے سابق وزیر اقتصادیات کوانڈک بیشم بائیف نے عدالت میں اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، تاہم انہوں نے بیوی پر تشدد کے الزامات کو مسترد کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیر کے خلاف آستانہ کی عدالت میں قتل کا مقدمہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ قزاقستان میں انسانی حقوق کے کارکنان احتجاج کررہے ہیں اور سابق وزیر کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔