کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

May 10, 2024

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے سیکریٹری جنرل راجہ فاروق حیدر نے دی ہیگ میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام اور پاک ڈچ کمیونٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا، تقریب میں مختلف مسالک کے درمیان ہم آہنگی اور مختلف امور پر مل کر کام کرنے پرغور کیا گیا، تقریب میں حسینی مشن نیدرلینڈز کے ریذیڈنٹ عالم دین مولانا سید اسرار حسین حسنی، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر کے خطیب مولانا حافظ غلام مصطفیٰ نقشبندی اور تحر یک منہاج القران کے ڈائریکٹر علامہ احمد ر ضا نقشبندی نے شرکت کی، علمائے کرام نے اپنے مراکز میں دینی سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا، نظامت کے فرائض راجہ فاروق حیدر نے ادا کیے، تقریب میں اسلامو فوبیا کے تد ارک کے موضوع پر بھی بات کی گئی، پروگرام کے اختتام پر پاکستانی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، فلسطین کشمیر اور یمن کے مسلمانوں اور مملکت خدا داد پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔