فرانس کے بنیامین تھامس نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا

May 10, 2024

روم(نیوزڈیسک)فرانس کے بنیامین تھامس نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے جینوا سے لوکا تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی مرحلہ تھا جس کا فاصلہ 178کلو میٹر پر محیط تھا۔28سالہ فرانسیسی سائیکل سوار بنیامین تھامس نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 178کلومیٹر کا فاصلہ 3گھنٹے 59منٹ اور 59سیکنڈز میں طے کرکے پانچویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔32سالہ ڈینش سائیکل سوار مائیکل ویلگرین اینڈرسن نے دوسری جبکہ 25سالہ اطالوی سائیکلسٹ اینڈریا پیٹروبون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ریس میں سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر کا پنک جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3400.8 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 26 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔