آزاد کشمیر حکومت گرفتار افراد کو فوری رہا کرے، انعام الحق

May 10, 2024

برمنگھم (پ ر) تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما خواجہ انعام الحق نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی جبر کبھی بھی لوگوں کو اپنے جائز حقوق لینے سے باز نہیں رکھ سکتا۔ پاکستان پر جبراً مسلط ناجائز حکمرانوں اور آزاد کشمیر میں ان کی کٹھ پتلی حکومت ہر مسئلے کو ڈنڈے سے حل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اسی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ بے شمار مرتبہ مذاکرات کیے لیکن بار بار اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جس وجہ سے عوام لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہوئے حکمران وعدے پورے کرنے اور اپنی ناجائز عیاشیاں ختم کر کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے کریک ڈاؤ ن اور گرفتاریاں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے خواجہ شعیب، راجہ علی اصغر و دیگر تمام گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کرے۔