نوجوان فیس بک پر بہتری کیلئے دباؤ ڈالیں، فرانسز ہاؤگن

May 10, 2024

پیرس (نیوزڈیسک) فیس بک وسل بلور فرانسز ہائوگن کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے پاس بہت سی وجوہات ہیں کہ وہ سوشل میڈیا کمپنیوں پر بہتر کام کرنے کے لیے دبائو ڈالیں، وہ نوجوانوں کی تحریک شروع کرنا چاہتی ہیں، ایسے نوجوان جو آن لائن جوان ہوئے ہیں انہیں اپنی زندگیوں میں سوشل نیٹ ورکس پر کمزور محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ فرانسز ہائوگن نے اصرار کیا کہ فیس بک پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ میٹا ورس کی تعمیر کے ممکنہ خطرات کا بھی تدارک کرے، ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگ تمام دن ورچوئل حقائق کی دنیا میں گزاریں گے جہاں ان کے پاس بہتر بالوں کی کٹائی، اچھے کپڑے اور خوب صورت اپارٹمنٹ ہوں گے تو سوچیں اس سے لوگوں کی دماغی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم فیس بک اس خطرے سے کس طرح نمٹے گا۔ فیس بک اس منصوبے کے لیے 10 ہزار انجینئرز کی خدمات حاصل کرے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس پر ابھی بات نہیں ہونی چاہئے؟۔