سنگاپور کی مشہور خاتون 34 سال کی عمر میں ہی دادی بن گئیں

May 15, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سنگاپور کی متاثر کُن اور مشہور خاتون 34 سال کی عمر میں ہی دادی بن گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شرلی لنگ نامی خاتون ایک ریسٹورنٹ کی مالک ہیں، ان کی تین مرتبہ شادی ہوچکی ہے اور ان کے 5 بچے ہیں۔

رپورٹس کے مطابقشرلی لنگ، جو اب 35 برس کی ہیں، گزشتہ برس ان کے 17 سالہ بیٹے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس طرحشرلی لنگ 34 سال کی عمر میں ہی دادی بن گئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شرلی لنگ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں ایک اور بیٹا پیدا ہوا اور پھر کے ان کے ہاں 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔

خاتون نے مارچ کے مہینے میں ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے دادی بننے کے اچھے اور برے تجربے سے آگاہ کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے انٹرنیٹ پر خاتون کے بارے میں مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شرلی لنگ ایک مقامی کامیڈی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں۔