انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے تک مہنگا

May 16, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15پیسے تک کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں 9پیسے تک کمی ،یورو کی قیمت میں 1.07 روپے تک کا اضافہ،پاؤنڈ بھی 1.38روپے تک مہنگا ہو گیا، بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 278.10 روپے سے بڑھ کر 278.20روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کے اضافے سے 278.20روپے سے بڑھ کر278.35روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید9پیسے کی کمی سے 277.02روپے سے کم ہو کر276.93روپے اور قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 279.50روپے سے کم ہو کر 279.45روپے ہو گئی۔یورو کی قیمت خرید 1.07روپے کے اضافے سے 297.05روپے سے بڑھ کر298.12روپے اور قیمت فروخت91پیسے کے اضافے سے299.81روپے سے بڑھ کر 300.72روپے ہو گئی۔بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید1.35روپے کے اضافے سے 345.59 روپے سے بڑھ کر 346.94روپے اور قیمت فروخت 1.38روپے کے اضافے سے348.81روپے سے بڑھ کر 350.19روپے ہو گئی۔