اسٹاک مارکیٹ، منتخب خریداری کے باعث تیزی، 123 پوائنٹس کا اضافہ

May 22, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،منتخب خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 123 پوائنٹس کا اضافہ،48.29فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 23 ارب 88 کروڑ 8 لاکھ روپے بڑھ گئی،کاروباری حجم بھی 23.16 فیصدزیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق منگل کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر منفی رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس 126 پوائنٹس تک گھٹ گیا،تاہم بعد ازاں کچھ منتخب سیکٹرز میں خریداری سے صورتحال تبدیل ہو گئی اور انڈیکس 398 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا تاہم اختتام پر اس اتار چڑھاو کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 122.77 پوائنٹس کے اضافے سے 75206.77 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔