امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا

May 22, 2024

فوٹو: فائل

امریکا نے ٹی20 ورلڈ کپ کےلیے نیپالی کرکٹر سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔

سندیپ لمی چانے نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء میں نیپالی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنا تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سندیپ لمی چانے نے ویزہ مسترد کرنے کے امریکی اقدام سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

نیپالی کرکٹر کو گزشتہ برس جنسی زیادتی کے الزام میں سزا ہوئی تھی جبکہ گزشتہ دونوں ایک اور عدالت نے سندیپ کو الزامات سے بری کردیا تھا۔

نیپالی بورڈ نے الزامات سے بری ہونے کے بعد سندیپ لمی چانے کو ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کےلیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔