پاک انگلینڈ پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

May 23, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیڈز میں مسلسل بارش کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منسوخ کردیا گیا دوسرا میچ ہفتے کو ایجبسٹن برمنگھم میں کھیلاجائے گا۔ میچ میں ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔ بدھ کی صبح شروع ہونے والی بارش کی وجہ پچ کو ڈھانپ دیا گیا تھا۔ دونوں ٹیمیں ہیڈنگلے گراؤنڈ پہنچ گئیں تھیں لیکن ٹاس سے قبل میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔