سپر ایٹ مرحلے سے محروم پاکستان اور آئرلینڈ آج مد مقابل ہونگے

June 16, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی کا سامان پیک کرنے کے باوجود پاکستان کا آخری گروپ میچ اتوار کو آئر لینڈ کے خلاف لوڈر ہل فوریڈا میں کھیلا جائےگاآئر لینڈ بھی سپر ایٹ کے لئے کوالی نہ کرسکی پیر کو پاکستانی ٹیم وطن واپسی کے لئے سفر شروع کرے گی۔ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔بابر اعظم دنیا کے پہلے کپتان بن گئے جن کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے پہلے راونڈ سے باہر ہوچکی ہے۔توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم ان چند کھلاڑیوں کو موقع دے گا جنہیں ابتدا میں کھلانے سے گریز کیا تھا۔ٹی20ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش اور گیلے میدان کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے اور اس طرح پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے اور امریکا نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے امریکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا اور اس طرح امریکا کی ٹیم نے دو کامیابیوں اور ایک بارش سے متاثرہ میچ کی بدولت سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کر لی اور نئی تاریخ رقم کی۔