ٹی 20 ورلڈکپ، براہ راست رسائی کیلئے پاکستان کو رینکنگ بہتر کرنا ضروری

June 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 2026 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر ہوگا جس میں میزبان ممالک سمیت 12 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ اگلے ورلڈ کپ کے لیے سُپر ایٹ مرحلے کی 8، میزبان ملک کی 2 اور بہتر رینکنگ کی بنیاد پر مزید 2 ٹیمیں براہ راست ایونٹ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ امکان ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنی رینکنگ کو بہتر بناکر کوالی فائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ سکتی ہے۔