پاک بھارت میچ میں دشمنی نہیں ہوتی افغانستان کا معاملہ مختلف ہے، اجے جدیجا

June 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹڑ اور افغانستان کے مینٹور اجے جدیجا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں میں دشمنی کا عنصر دیکھنے کو نہیں ملتا لیکن اسکے برعکس افغانستان سے پاکستان کا میچ ہو تو ماحول بالکل الگ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چنئی میں ورلڈ کپ میچ میں جب افغانستان نے پاکستان کو شکست دی تو میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد افغان ڈریسنگ روم میں جشن کا سما ں تھا، ایسا لگ رہا تھا بن پیے شرابی جھوم رہے ہیں۔