محمد عامر اور عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں

June 16, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم ورلڈ کپ کے بعد اپنے مستقبل کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ہفتے کو پریس کانفرنس میں عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ اچھا نہیں کھیلا، کھلاڑیوںکیلئے کڑا وقت ہے، اتوارکا میچ بھی انٹرنیشنل میچ ہے، اس کو آسان نہیں لیں گے، موسم آپ کے کنٹرول میں نہیں، بارش سے میچ متاثر ہونا مایوس کن ہے ، ایک یا دو پلیئرز کا قصور نہیں، ہم بطور ٹیم ہارے ہیں، عماد وسیم نے کہا کہ بھارت کامیچ ہمارے ہاتھ میں تھا، ہارنا نہیں چاہیے تھا، کسی بھی چیز کا فیصلہ کروں گا تو سب کے سامنے اعلان کروں گا، اگر چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ سرجری کی ضرورت ہے تو وہ کریں گے، ہمارا امریکا سے ہارنا ناقابل قبول ہے،ٹورنامنٹ سے باہر ہونا بنتا تھا۔