صوبائی بجٹ سے کھلاڑی اور منتظمین مایوس

June 15, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے نئے بجٹ میں کھیل کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا ، 18ویں ترمیم کے بعد کھیلوں کے حوالے سے زیادہ تر اختیارات صوبوں کے پاس مگر سندھ حکومت نے صوبائی ایسوسی ایشنوں کی گرانٹ میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا اور نہ ہی صوبوں کے صوبائی اداروں میں کھیلوں کی ٹیموں کی بحالی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں اور آرگنائز نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔