ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بارش کے باعث بھارت کینیڈا کا میچ بھی منسوخ

June 16, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کا پہلا پوائنٹ ضائع ہوگیا۔ بھارت اور کینیڈا کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیاآئی سی سی کو تین میچ نہ ہونے سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے تین میچوں میں ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔ اس گراؤنڈ پر مسلسل تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا ہے۔ اتوار کو یہاں پاکستان آئر لینڈ کا میچ کھیلا جائے گا۔ لوڈر ہلفلوریڈا ،بھارت اور کینیڈا کا میچ بھی منسوخ ہوگیا۔ آئی سی مینز ٹی20ورلڈ کپ 2024کے گروپ اے کا ایک اور میچ مسلسل دوسرے روز بارش اور خراب آئوٹ فیلڈ کی نذر ہوگیا۔یوں بھارت کی گروپ مہم7پوائنٹس کے ساتھ ختم ہوگئی۔جمعے کوامریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی نذر ہوا تھا اور اتوار کوپاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کا امکان بھی کم ہے۔