وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود این بی پی کا کھیل کا شعبہ بحال نہ ہوسکا

June 16, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان نے وزیر اعظم کی ہدایت پر اپنے کھیل کے شعبے کو فوری بحال نہیں کیا، البتہ ہاکی، بیڈ منٹن ، اسنوکر اور فٹبال اور دیگر کھیلوں کے 25کھلاڑیوں کوچزکی نوکری محفوظ کرتے ہوئے انہیں دیگر شعبے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے،ان کھلاڑیوں کو کھیل کے شعبے اور ٹیموں کی بندش کے بعد پچھلے ساڑھے چار سال سےتنخواہیں اور دیگر مراعات دی جارہی تھیں، رپورٹ کرنے والے کھلاڑیوں کو اپنے اپنے شہروں میں ریجنل آفس میں ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی گئی ہے،جن کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں پلوشا بشیر، عماد شکیل بٹ، ناصر اسماعیل، عائشہ اکرم، سعید انور، جنید ایم خان، عقیل احمد، حماد شکیل بٹ،ذیشان اشرف، محمد آصف،راشد ریاض، محمد زاہد، عبد العزیز،راشدریاض، محمد زاہد، عبد العزیز، عادل احمد، کاشف علی سلہری، محمد علی، وجاہت فراز، محمد واصف، محمد سجاد،اسجد اقبال، ارسلانقادر، عامر صدیق، وحید حمید، جہاں زیب، علی منیر اور مراد علی شامل ہیں۔