ہاکی ٹیم کو آج یورپی ویزے ملنے کا امکان

May 23, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جمعرات کو یورپ کا ویزا مل جائے گا، پاسپورٹ ملنے پر ٹیم جمعہ کی نصف شب ہالینڈ روانہ ہوجائے گی ۔ نیشنز کپ کی تیاری کیلئے ٹیم نے ہالینڈ میں بھی ایک ہفتے تیاری کا پلان بنایا تھا۔