دمبولا تھنڈرز کا مالک گرفتار

May 23, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لنکا پریمئر لیگ ٹیم دمبولا تھنڈرز کے مالک کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔برطانوی بنگلہ دیشی شہری تمیم رحمن کو سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ لیگ نے ٹیم کی اونر شپ کا معاہدہ منسوخ کردیا گیا۔ دمبولا تھنڈرز نے پلیئرز آکشن میں پاکستان کے افتخار احمد اور حیدر علی کو خریدا تھا۔