پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ نے ثاقب ذیشان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا

May 23, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف کمپنی پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ (PQGTL) نے زاہد حسین اعوان کی سبکدوشی کے بعدثاقب ذیشان کی بطور نئے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی تقرری کا اعلان کیا ہے ۔ وہ اپنی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں گے۔تکافل، بیمہ اور ہیلتھ سروس پروائیڈز کے شعبوں میں 20 سال سے زائد عرصہ کا تجربہ رکھنے والے ثاقب ذیشان اپنے نئے کردار کے لیے معلومات اور تجربہ کا خزانہ رکھتے ہیں، ثاقب ذیشان نے دارالعلوم کراچی سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) اور ماسٹر آف اکنامکس (ایم اے)، اور ایل ایل بی کے علاوہ تکافل اور اسلامی بینکاری میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ بھی حاصل کیا ہے۔