چار ایف آئی اے ڈائریکٹروں کے تبادلے

May 23, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے میں گریڈ 20 کے چار ڈائریکٹروں کے فوری تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے سابق ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی کا تبادلہ بطور ڈائریکٹ کراچی زون کر دیا گیا ہے اور موجودہ ڈائریکٹر زعیم اقبال شیخ کا تبادلہ اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا ہے۔ اعجاز احمد کو واپس اسلام اباد ڈویژن بھیجے جانے کے بعد ڈائریکٹر ایڈمن سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کا تبادلہ بطور ڈائریکٹر فیصل آباد زون کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر اسلام آباد امیگریشن عبدالقادر قمر کا تبادلہ بطور ڈائریکٹر گجرانوالہ زون کر دیا گیا ہے جبکہ ساجد اکرم چوہدری کا تبادلہ گجرانوالہ سے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا ہے۔