100لفظوں کی کہانی

May 24, 2024

ہماری گلی کی گٹر لائن میں

کچھ پھنس گیا تھا۔

گندا پانی ابلنے لگا۔ گلی میں پھیل گیا۔

راہ گیروں کا آنا جانا دشوار ہوگیا۔

ناک پھاڑ دینے والی بدبو گھروں کے اندر تک پہنچنے لگی۔

ہم نے کونسلر سے شکایت کی

لیکن صفائی کرنے والوں کی ہڑتال تھی۔

آخر محلے کے لڑکوں نے خود صفائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

میرا دوست ڈوڈو بھی ان میں شامل تھا۔

لڑکے ڈھکن ہٹا کے گٹر میں اترے اور لائن کھول دی۔

ڈوڈو باہر نکلا تو گندگی میں لتھڑا ہوا تھا۔

میں نے پوچھا، کیسا لگا یہ تجربہ؟

ڈوڈو نے کہا، ٹوئیٹر جیسا۔