ڈریپ کی ایک بار پھر فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو وارننگ

May 27, 2024

فائل فوٹو

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک بار پھر فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور درآمد کنندگان کو وارننگ دیتے ہوئے دو ہفتوں میں مقامی اور درآمد ہونے والی ادویات پر بار کوڈ لگانے کی ہدایت کر دی۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ ادویات کے ڈبوں پر بار کوڈ پرنٹ کرنے کا مقصد جعل سازی کو روکنا ہے، مقررہ وقت میں عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

اس حوالے سےفارماسیوٹیکلکمپنیوں کا کہنا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں ادویات پر بار کوڈ پرنٹ کرنا ممکن نہیں، ملک بھر میں بار کوڈ پرنٹ اور اسے ریڈ کرنے کا میکنزم نہیں ہے۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے کہا کہ باکسز پر بار کوڈ پرنٹ کرنے سے دوا کی لاگت بھی بڑھ جائے گا۔