آنکھوں پر پٹی باندھ کر بیلنس بورڈ پر جگلنگ کا نیا ریکارڈ

June 10, 2024

فوٹو اسکرین گریب

سیریل ریکارڈ بریکر ڈیوڈ رش نے کرتب دکھانے کے حوالے سے جگلنگ کیچز کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے۔ انھوں نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر بیلنس بورڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ رش اس ریکارڈ کے اصل ہولڈر ہیں، انھوں نے ابتداء میں مجموعی طور پر 77 بیٹ کے بعد کم از کم پچاس گنیز ورلڈ ریکارڈ بنائے۔

لیکن انکے ریکارڈز بعد میں ایک اور جگلر نے توازن کھونے سے قبل 159 کیچز اپنے نام کیے تھے۔

تاہم ڈیود رش نے یہ ریکارڈ1,316 سے دوبارہ اپنے نام کیا لیکن اسی پرانے حریف نے 1,717 سے ان سے یہ ریکارڈ چھین لیا تھا۔

اب ڈیوڈ رش نے تیسری بار 2,346 کیچز کے ساتھ دوبارہ اسے جیت لیا ہے۔ اس ریکارڈ کے حصول کے بعد ڈیوڈ رش175 اکٹھے ایوارڈ رکھنے کے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہوگئے ہیں۔

اب وہ ساتھی سیریل ریکارڈ بریکر سیلویو سابا کے 180 کا ریکارڈ توڑ کر181 اعزازات اپنے نام کرنے کے اپنے مقصد کے بہت قریب ہیں۔