بابر اعظم ٹیم کیساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے

June 17, 2024

کپتان بابر اعظم ـــ فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق، بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز امریکا میں کچھ دن قیام کریں گے اور 22 جون کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

بابر اعظم کے علاوہ، عماد وسیم ، محمد عامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان امریکا میں قیام کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی پیر کی رات میامی سے وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے۔

قومی کرکٹرز دبئی سے مختلف پروازوں پر اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے، تمام کھلاڑی 19 جون کی علی الصبح پاکستان پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ، پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے دو میچز میں شکست ہوئی۔