اوجھڑی نکالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے، میئر کراچی کا آئی جی سندھ سے رابطہ

June 17, 2024

مرتضیٰ وہاب - فوٹو: فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ماحول کو آلودگی سے بچانے کےلیے جانوروں کی آلائشیں پھاڑنے اور اوجھڑی نکالنے والوں کےخلاف کارروائی کی درخواست کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کیا اور کہا کہ جانوروں کی اوجھڑی نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب کراچی سالڈ ویسٹ حکام نے بتایا کہقربانی کی آلائشیں اٹھانےسےقبل ہی پھاڑکرخراب کردی جاتی ہیں۔شہر کے 99 کلکشن پوائنٹس پر آلائشوں کو پہنچنے سے قبل ہی پھاڑ دیا جاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر اور عملہ سڑکوں سے غائب ہے۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے شہر بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہوا ہے۔