• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں: شادی کے 4 ماہ بعد بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قصور کی تحصیل چونیاں میں پسند کی شادی کے 4 ماہ بعد بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک بیوہ سےخفیہ شادی کر رکھی تھی، جسے اس نےگلا دبا کر قتل کیا اور لاش خشک نہر میں دبا دی۔

کھڈیاں کی رہائشی سلمیٰ بی بی نے 12 دسمبر کو اپنی 26 سالہ بیٹی کائنات کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

مقتولہ کائنات بیوہ اور 2 بچوں کی ماں تھی، ملزم ذیشان نے 4 ماہ قبل اس سے پسندکی شادی کی تھی۔

پولیس نےملزم کو شاملِ تفتیش کیا تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا، جس کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش خشک نہر ڈھنگ شاہ سے برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قصور اسپتال منتقل کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔

قومی خبریں سے مزید