لاہور: پیپر ملز میں لگی آگ 14 گھنٹوں بعد بجھا دی گئی

June 19, 2024

—فائل فوٹو

لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیپر ملز میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پیپر ملز میں لگی آگ پر قابو پانے میں تقریباً 14 گھنٹے لگے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 25 ریسکیورز نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ 14 گھنٹے قبل سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیپر ملز کے گودام میں کاغذ کی گانٹوں کو آگ لگ گئی تھی۔