جامعہ کراچی، امتحانی نتائج کا اعلان

June 22, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم اے سال اول وآخر پرائیوٹ معاشیات،بین الاقوامی تعلقات اورتاریخ اسلام سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے ،علاوہ ازیں ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس (اے ڈی ایس) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے،نتائج کے مطابق امتحانات میں 575 طلبہ شریک ہوئے،154 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 421طلبہ ناکام قرار پائے ۔ کامیابی کا تناسب 26.78 فیصدرہا۔