حیدرآباد سیلنڈر دھماکہ، وزیراعظم نے مالی مدد منظور کرلی

June 23, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی درخواست پرحیدرآباد سلینڈر دھماکے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ورثاء کی مالی مدد کے لئےمالی امداد کی منظوری دیدی ، وزیر اعظم نے یہ ایکشن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی جانب سے دھماکے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ورثاء کی مالی امداد کے حوالے سے لکھے گئے خط پر لیا،، حیدرآباد سلینڈر حادثے میں ابتک 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی افراد کراچی و حیدآباد کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔