5غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات مسمار، ایک بلڈنگ سیل

June 26, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے نے 5 غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات کو مسمار کر دیا ایک بلڈنگ کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق غوث الاعظم روڈ نزد نانڈلہ چوک لعل خان کی ملکیتی تین عدد دکانوں کو مسمار کر دیا ۔نادرن بائی پاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے نزدفیض عام چوک مسمی طارق کا غیر منظور شدہ زیر تعمیر ہال اور رضوان عابد تھہیم کا لالے دی بیٹھک کے نام سے زیر تعمیر ہوٹل مسمار کر دیا۔