ڈاکوؤں نے 2لاکھ40ہزار چھین لئے، نقدی ،زیورات ،موٹرسائیکل اور موبائلزفونز چوری

June 26, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر )ڈاکوؤں نے 2لاکھ 40ہزار چھین لئے،موٹرسائیکل اور موبائلزفونز چوری ہوگئے۔ناظر حسین نے تھانہ ممتاز آباد پولیس کو بتایا کہ 2 ڈاکو د کان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 2لاکھ40ہزار چھین کر فرار ہوگئے دریں اثنا محمد ثقلین کی موٹرسائیکل،محمد عمراور رمضان علی کے موبائلزفونز چوری ہو گئے۔ ممتازآبادپولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ بستی ملوک کے علاقے ق ٹبہ سیلاب آباد کے رہائشی ندیم نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم چور گھر سے 95ہزار اور 4 تولہ طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے۔