شیریں مزاری کی 2022ء میں ہوئی گرفتاری غیرقانونی قرار

June 26, 2024

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کی 2022ء میں ہونے والیگرفتاری غیرقانونی قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسناختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس محسناختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمۂ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 21 مئی 2022ء کو اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا تھا۔