ریلوے نے مال گاڑیوں، کارگو کے کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کردیا

July 02, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں اور کارگوکے کرایوں میں3فیصد اضافہ کردیا، جو ماہ جولائی سے ہی نافذالعمل ہوگا،تا ہم اسٹیل کوائل اور پٹرولیم مصنوعات کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق کراچی، سکھر ، ملتان، لاہور اور راولپنڈی ڈویژن کےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ( ڈی ایس) کو کرایوں میں اضافے کی ہدایت کردی گئی ہےاور کرایوں میں اضافے کا ریٹ ٹیبل اسٹیشن ماسٹرز کو جلد بھیج دیا جائے گا۔