2 گھروں اور ریسٹورنٹ میں ڈاکے، مختلف علاقوں سے 8 موٹرسائیکل چوری

July 03, 2024

لاہور(کرائم رپورٹرسے) ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن چناب بلاک میں سعادت حسین کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2لاکھ65ہزا ر،گلبرگ میں جمیل اسما ئیل کے ریسٹورنٹ سے 2لاکھ30ہزار روپے ،فیکٹری ایریا میں حسن سردار کے گھر سے 1لاکھ 75ہزار ا ورگجر پو رہ میں سعد اخترسے1 لاکھ 35ہزارروپے،شفیق آباد میں وقار عظیم سے42ہزار روپے کے موبال فونز لے گئے ۔ چوہنگ میں ظفر عباس کے گھر سے چور5لاکھ اور مصطفی آباد میں دین محمد کے گھر سے3لاکھ روپے اور زیورات چوری ہوگئے گارڈن ٹاؤن میں کامران حمیدکی گاڑی اورگلشن راوی میں اسلم،بادامی باغ میں وسیم ریاض،گلشن اقبال میںشاہ میر،گرین ٹاؤن میں ندیم، شاہدرہ ٹاؤن میں راجہ ندیم ،مسلم ٹاؤن میں سعد خالد،ستوکتلہ میںفرحت حامد،غالب مارکیٹ میں زین اسلم کے موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔