ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

July 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موٹر سائیکلز،موبائلزفونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ڈی بلاک میں محمد زبیر کے گھر تین ڈاکو داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے 50لاکھ روپے اور 45تولےطلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے، معصوم شاہ روڈپر عادل محمد سے ڈاکو نے20ہزار روپے چھین لیے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں طاہر ندیم سے دو ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ چہلیک کے علاقے کلمہ چوک پر انس سے دو ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میونسپل کمیٹی روڈ میںمحمد عبداللہ سے تین ڈاکو 25ہزار روپے، موٹرسائیکل اورموبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، اسی تھانہ کی حدود موضع بہادر پور میں محمد ثقلین سے ڈاکوؤں نے 50ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین لیا، تھانہ نیوملتان کے علاقے کمہارانوالہ چوک پر ذیشان سے تین ڈاکو30ہزار روپے اور موبائل فون لے اڑے، کہکشاں کالونی گلی نمبر7 میں سمیع عبدالستار سے دو ڈاکو 35سوروپے اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ صدر کے علاقے بستی گجراں والی میں اکبر سے تین ڈاکو 10ہزار روپےاور موبائل فون لے اڑے، سورج میانی میں محمد واصف سے تین ڈاکو 45ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے جب کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے فضل ماڈل میں محمد سمیع سے تین ڈاکوموٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔