باقری گینگ کے 2 کارندے گرفتار، 3 ٹریکٹر ٹرالیاں برآمد

July 03, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) باقر عرف باقری گینگ کے 02 کارندےگرفتار ، 45 لاکھ روپے مالیت کی 3 ٹریکٹر ٹرالیاں برآمد،21جون کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں زرعی آلات بنانے والی فیکٹری سے 4 عدد ٹریکٹر ٹرالیاں اور دیگر سامان چوری کیاگیا،وقوعہ کی اطلاع پر پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔