• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ کے فیصلے سے ملک کے اندر آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کے لئے نیک شگون ہے ملک کے اندر جمہوریت کی بحالی آز.اد عدلیہ کے لئے اس قسم کے فیصلے سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوگاعدلیہ کی گرتی ہوتی ساکھ کے لئے اس قسم کے فیصلے قابل تعریف ہیں اکثریتی بینچ کے ممبران کا فیصلہ قابل ستائش ہے بیان میں کہا کہ ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت خفیہ اداروں کے کہنے پر سپریم کورٹ کا اور چیف جسٹس کا رویہ ناقابل قبول تھا بیان میں کہاگیاہےکہ جمہوریت کی حسن اس میں ہے کہ عوام جس کو ووٹ دے ان کی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اکثریتی عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا اور ان کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھنا قابل افسوس تھا آج سپریم کورٹ کی اکثریتی فیصلے کا بلوچستان بار کونسل خیر مقدم کرتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید