• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے گرینڈ الائنس کےوفد کی ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے بلوچستان گرینڈ الائنس کے ڈپٹی آرگنائزر حاجی شفا مینگل کی قیادت میں ملازمین کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں وفد نے صوبائی مشیر کو بلوچستان گرینڈ الائنس اور سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور حکومت اور ملازمین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی استدعا کی ۔ صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے گرینڈ الائنس کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کہ بات کی ہے اور وہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اس سلسلے میں ملاقات کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید