• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA چمن اور گوادر کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی میں ملوث 4ملزمان گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے چمن اور گوادر کی کارروائیاں حوالہ ہنڈی میں ملوث چار ملزمان اور غیر قانونی بیرون ملک جانے والے 24کوگرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اےکمپوزٹ سرکل چمن نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4ملزمان سیف اللہ، سید علی، غوث اللہ اور اشرف کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 65 لاکھ پاکستانی روپے قبضے میں لے لئے جبکہ ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 24افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سے 12 کا تعلق گوجرانوالہ 3 کا تعلق راجن پور ،2 کا تعلق مظفر گڑھ جبکہ 7 کا تعلق سرگودھا، قصور، گجرات، سیالکوٹ، ساہیوال ، ملتان اور رحیم یار خان سے ہے۔
کوئٹہ سے مزید