کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سماجی رہنما فہد مری نے کہا ہے کہ میر مٹھا خان مری اور میر محمد خان رئیسانی اسٹریٹ میں مسائل کے انبار ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں صفائی کا کوئی نظام نہیں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے،نالیوں کی عدم صفائی کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام مفلوج ہوکرہ گیا ہے ،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ بھی طویل ہےانہوں نے علاقہ ایم پی اے میر لیاقت لہڑی سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ علاقوں کے مسائل حل کروائیں۔